تازہ ترین - 06 اپریل 2026
ٹرمپ کی گالیوں بھری پوسٹ پر عالمی مبصرین حیران
دنیا - 06 اپریل 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی رہنماؤں کے لیے گالیوں بھری پوسٹ پر عالمی مبصرین بھی حیران پریشان ہیں۔
امریکی صدر کی پوسٹ پر امریکی نشریاتی ادارے سی این این کا پینل دنگ رہ گیا، سی این این کے اینکر نے کہا کہ بجلی کے پلانٹ اور انفرا اسٹرکچر پر حملے جنگی جرم سمجھے جاتے ہیں۔
نیویارک ٹائمز کے رپورٹر زولان نے کہا کہ صدر ٹرمپ متضاد بیانات دے رہے ہیں جبکہ عالمی امور کے ماہر بریٹ مک گارک نے کہا کہ ایسی زبان استعمال کرنے سے ٹرمپ کو ڈیل نہیں ملے گی۔
دھمکی دینے والے یاد رکھیں اسکا درد پورے خطے میں محسوس کیا جائے گا، ایران اسکائی نیوز پر مبصر ٹیرا کنگارلو نے کہا کہ ایسے بیانات سے ٹرمپ کی فرسٹریشن ظاہر ہوتی ہے، ٹرمپ کے اقدامات نے ایران کو اور بھی شیر کر دیا ہے، ایرانی قیادت کے لیے موت عظمت کا نشان بن چکی ہے جب کہ ٹرمپ ہر چیز کو ڈیل کے تناظر میں دیکھتے ہیں۔
ٹریڈ یونین رہنما ہوورڈ بیکٹ نے کہا کہ ٹرمپ کو اسی آبنائے کا غم ہے جو کچھ دن پہلے ٹرمپ کے خیال میں امریکا کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتی تھی، ٹرمپ کی دھمکی جنگی جرم ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا میں رجیم چینج کرکے ٹرمپ کو ہیگ کی عالمی عدالت میں لایا جانا چاہیے۔
دیکھیں

