پاکستان - 06 اپریل 2026
796 خوارج اور افغان طالبان کارندے ہلاک، افغانستان میں 81 دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا: آپریشن غضب للحق کی تفصیلات جاری
پاکستان - 06 اپریل 2026
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے آپریشن غضب للحق کی تازہ ترین تفصیلات جاری کیں۔
عطا تارڑ کے مطابق اس آپریشن میں اب تک 796 فتنہ الخوارج اور افغان طالبان ہلاک اور 1,043 زخمی ہو چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے افغان طالبان رجیم کی 286 چوکیوں کو تباہ اور 44 پر قبضہ کر لیا، جبکہ متعدد ٹینک، بکتر بند گاڑیاں، توپیں اور ڈرون بھی تباہ کیے گئے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ افغانستان بھر میں 81 دہشت گرد ٹھکانوں اور ان کے سہولت کاروں کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ 2 اور 3 اپریل کی رات غلام خان سیکٹر میں سرحدی چوکی پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے حملے کی کوشش کی، تاہم فورسز نے حملے کو مکمل طور پر ناکام بنایا۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا، 37 ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوئے۔
دیکھیں

