اداکارہ حنا آفریدی کے بھائی کی ٹرانسفارمیشن ویڈیوز وائرل

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 06 اپریل 2026

اداکارہ حنا آفریدی کے بھائی شعیب خان کی میک اپ ٹرانسفارمیشن ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

 

ویڈیوز میں شعیب خان اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے مختلف انداز میں خود کو پیش کرتے دکھائی دیتے ہیں، جس پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔

 

 کچھ افراد نے ان کے ہنر کو سراہا جبکہ بعض نے تنقید بھی کی۔

 

تنقید کے جواب میں شعیب خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پسند اور تخلیقی اظہار کے لیے کام کر رہے ہیں۔ 

 

ان ویڈیوز نے خوبصورتی کے بدلتے رجحانات اور خود اظہار کے نئے انداز پر بھی بحث چھیڑ دی ہے۔