پاکستان نے یو اے ای کو 2 ارب ڈالر کی ادائیگی کا فیصلہ متبادل ذرائع سے رقم کے بندوبست کے بعد کیا

news-banner

دنیا - 06 اپریل 2026

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کی ادائیگی کا فیصلہ متبادل ذرائع سے رقم کے بندوبست ہونے کے بعد کیا۔

 

پاکستان کو جون تک مجموعی طور پر 4.8 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنا ہیں، اور ان ادائیگیوں کا بندوبست کر لیا گیا ہے۔

 

یو اے ای کو 2 ارب ڈالر کی ادائیگی کا فیصلہ اس وقت کیا گیا جب متبادل ذرائع سے رقم کا انتظام یقینی بنایا گیا۔

 

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو دو دوست ممالک سے 5 ارب ڈالر سے زائد کی فراہمی کی یقین دہانی مل چکی ہے۔

 

مجموعی طور پر پاکستان کو یو اے ای کو تین مختلف فورمز کے ذریعے 3.5 ارب ڈالر کی ادائیگی کرنی ہے۔

 

 یورو بانڈ دس سال کی مدت پوری کرنے کے بعد میچور ہوگیا ہے اور اسی ہفتے اس کی ادائیگی ہونی ہے، جس کا حجم 1.3 ارب ڈالر ہے۔