ایران کا ایک بار پھر اپنے میچز امریکہ سے میکسیکو منتقل کرنے کا مطالبہ

news-banner

کھیل - 06 اپریل 2026

ایران نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں اس کی شرکت اس وقت تک غیر یقینی ہے جب تک کہ فیفا اس کے میچز امریکہ سے میکسیکو منتقل نہیں کرتا۔ 

 

ایرانی وزیر کھیل احمد دونیا مالی کا کہنا ہے کہ اُنھیں یقین نہیں ہے کہ ایرانی کھلاڑی امریکہ میں محفوظ ہوں گے۔ خیال رہے کہ صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کا امریکہ میں کھیلنا انھیں خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

 

 اس بیان کے باوجود فیفا نے ایران کے میچز منتقل کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

 

 ایرانی فٹبال ٹیم نیوزی لینڈ، بیلجیم اور مصر کے خلاف کیلیفورنیا اوور سیاٹل میں کھیلے گی۔ امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ کا آغاز 11 جون سے ہو رہا ہے اور یہ 19 جولائی تک جاری رہے گا۔