دنیا - 06 اپریل 2026
مولانا فضل الرحمان کا جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
پاکستان - 06 اپریل 2026
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عوام موجودہ حکومت اور ریاستی اداروں سے نالاں ہیں۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ میں ملکی و بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے نے عوام کو شدید متاثر کیا ہے اور عام آدمی کا سکون چھین لیا گیا ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ جے یو آئی اگلے جمعے حکومتی فیصلوں کے خلاف احتجاج کرے گی جبکہ 12 اپریل کو مردان سے احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ گھریلو تشدد سمیت کئی قوانین شریعت کے خلاف ہیں اور غیر اسلامی قوانین اسمبلی میں لائے جا رہے ہیں۔
ان کے مطابق موجودہ حکومت ایک مخصوص سیاسی جماعت کے سہارے کھڑی ہے۔
انہوں نے عالمی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سرحدوں کی بندش اور تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر مزید بوجھ پڑ رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال خراب ہو چکی ہے اور صوبائی سطح پر پالیسیوں میں تضاد پایا جاتا ہے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ موجودہ عالمی حالات میں پاکستان کی پوزیشن واضح کی جائے اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔
دیکھیں

