World
ٹرمپ کی ایران کو دھمکی پر کریملن کا ردعمل، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال تشویشناک قرار
کریملن نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو دی گئی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔
کریملن کے مطابق اس وقت پورا خطہ شدید عدم استحکام کا شکار ہے اور صورتحال تیزی سے تشویشناک رخ اختیار کر رہی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی اور حالیہ دھمکیوں کے باعث مجموعی ماحول غیر یقینی اور خطرناک بنتا جا رہا ہے، جس پر عالمی سطح پر تشویش پائی جاتی ہے۔