دنیا - 07 اپریل 2026
اسرائیلی انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی، حزب اللہ رہنما کے بجائے اپنے ہی حامی کو ہلاک کردیا
دنیا - 07 اپریل 2026
اسرائیل کی ایک بڑی انٹیلی جنس ناکامی سامنے آئی ہے جہاں بیروت میں حملے کے دوران حزب اللہ رہنما کے بجائے اپنے ہی حامی کو ہلاک کر دیا گیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات بیروت میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا، تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ فراہم کردہ خفیہ معلومات غلط تھیں۔
اصل ہدف حزب اللہ کا رہنما تھا لیکن حملے میں اس کے مخالف اور اسرائیل کے حامی شخص کی جان چلی گئی۔
غلطی پر اسرائیلی فوج نے حزب اللہ مخالف تنظیم لبنان فورس سے افسوس کا اظہار بھی کیا ہے، جس کے بعد اسرائیلی انٹیلی جنس کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
دیکھیں

