دنیا - 07 اپریل 2026
امریکا ایران مذاکرات آخری مرحلے میں، 24 گھنٹوں میں نتائج متوقع
دنیا - 07 اپریل 2026
میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں مستقل امن کے قیام کے لیے امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں اور آئندہ 24 گھنٹوں میں نتائج سامنے آنے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکا اور پاکستان کے اعلیٰ حکام ان مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے فعال کردار ادا کر رہے ہیں تاکہ عمل کو حتمی نتیجے تک پہنچایا جا سکے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان مثبت بات چیت جاری ہے اور انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس پیش رفت سے خطے میں کشیدگی کم ہو سکتی ہے۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نائب صدر جے ڈی وینس کے قریبی حلقوں کی معاونت سے مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق “معاہدہ اسلام آباد” کو حتمی شکل دینے کے لیے مشترکہ سفارتی کوششیں جاری ہیں۔
آئندہ 24 گھنٹے کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے جن میں کسی بڑے بریک تھرو یا باقاعدہ جنگ بندی کے اعلان کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مجوزہ معاہدے میں ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے اور امریکا کی جانب سے سیکیورٹی ضمانتوں پر غور کیا جا رہا ہے۔
مبصرین اس پیش رفت کو صدی کی اہم ترین سفارتی کوششوں میں شمار کر رہے ہیں جبکہ اسلام آباد کو اس کا مرکزی محور قرار دیا جا رہا ہے۔
دیکھیں

