دنیا - 07 اپریل 2026
پاکستان میں سولر انقلاب، عالمی کشیدگی کے باوجود توانائی بحران سے محفوظ
پاکستان - 07 اپریل 2026
اسلام آباد: بڑے پیمانے پر شمسی توانائی سے بجلی حاصل کرنے کی وجہ سے پاکستان ایران جنگ کے بعد پیدا ہونے والے حالات کے باوجود توانائی بحران سے محفوظ رہا۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این (CNN) کے مطابق ایران جنگ اور حالیہ کشیدگی میں عالمی سطح پر تیل و گیس کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، تاہم پاکستان واحد ملک ہے جو توانائی بحران سے حد درجہ محفوظ رہا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ دو سے تین برسوں کے دوران پاکستان میں بڑے پیمانے پر سولر پینلز کی تنصیب کے نتیجے میں تقریباً 25 فیصد بجلی شمسی توانائی سے حاصل کی جا رہی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی کی سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے اثرات بھی پاکستان پر انتہائی محدود رہے، جس کی بنیادی وجہ متبادل توانائی ذرائع کا تیزی سے فروغ ہے۔
رپورٹ نے پاکستان میں شمسی توانائی کے پھیلاؤ کو ’’خاموش انقلاب‘‘ قرار دیا اور کہا کہ قابل تجدید توانائی میں اضافے کے باعث پاکستان نے 2020 کے بعد 12 ارب ڈالر سے زائد کی بچت کی ہے۔
دیکھیں

