ڈیوڈ وارنر پر شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے کے الزام پر مقدمہ درج

news-banner

کھیل - 07 اپریل 2026

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر پر شراب پی کر گاڑی چلانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سڈنی کے علاقے ماروبرا میں پولیس نے ڈیوڈ وارنر کو چیکنگ کے لیے روکا۔

 

 اگرچہ انہوں نے ٹیسٹنگ سینٹر سے پہلے ہی گاڑی روک لی تھی، تاہم پولیس نے ان کا بریتھ ٹیسٹ کیا جو مثبت آیا۔

 

ٹیسٹ مثبت آنے پر پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور انہیں گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔

 

 

 میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ وارنر کو 7 مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

 

یاد رہے کہ ڈیوڈ وارنر اس وقت پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی قیادت کر رہے ہیں۔ 

 

وہ چند روز کی چھٹی پر آسٹریلیا گئے تھے اور 9 اپریل کو ٹیم کو دوبارہ جوائن کرنا تھا۔