کھیل - 07 اپریل 2026
پاکستان کی سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت
دنیا - 07 اپریل 2026
پاکستان نے سعودی عرب پر ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ان حملوں کی سختی سے مذمت کرتا ہے اور سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں اہم توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کو تشویشناک قرار دیتا ہے۔
ترجمان نے حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ حملے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔
پاکستان نے خبردار کیا کہ ایسے اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھے گی اور امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان سعودی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور مملکت کی سلامتی کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔
دیکھیں

