کراچی: اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی کو نیٹ پریکٹس کے دوران سر پر گیند لگنے سے چوٹ

news-banner

کھیل - 07 اپریل 2026

کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے نیٹ پریکٹس سیشن کے دوران ایک کھلاڑی بولنگ کرتے ہوئے سر پر گیند لگنے سے زخمی ہو کر بے ہوش ہو گیا، جس کے بعد پریکٹس فوری طور پر روک دی گئی۔

 

زخمی کھلاڑی میر حمزہ سجاد کو فوری طور پر قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کی نگرانی میں ان کا علاج جاری ہے۔

 

 

 اس واقعے کے بعد ٹیم کے کیمپ میں افسردگی کی فضا قائم ہو گئی۔

 

ٹیم کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ واقعہ نیٹ سیشن کے دوران پیش آیا، تاہم کھلاڑی کو ہوش آ چکا ہے اور ان کی حالت اب بہتر ہے۔ ٹیم انتظامیہ اور ساتھی کھلاڑی ان کی جلد مکمل صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔