کھیل - 07 اپریل 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سفارتی کامیابی: ایران جنگ کے خاتمے کیلئے ‘معاہدہ اسلام آباد’ تجویز
پاکستان - 07 اپریل 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے خاتمے کیلئے “معاہدہ اسلام آباد” کے نام سے ایک مجوزہ فارمولا پیش کر دیا گیا ہے، جس میں کشیدگی کم کرنے کیلئے دو مرحلوں پر مشتمل حکمت عملی شامل ہے۔
رپورٹس کے مطابق پہلے مرحلے میں فوری جنگ بندی کی تجویز دی گئی ہے، جس کے بدلے ایران اسٹریٹجک اہمیت کی حامل آبنائے ہرمز کو عالمی جہاز رانی کیلئے کھول دے گا۔
دوسرے مرحلے میں 15 سے 20 دن کے اندر ایک جامع اور مستقل معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے مذاکرات اسلام آباد میں متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام سے براہ راست رابطے کر کے سفارتی تعطل ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
مجوزہ معاہدے میں خطے کے استحکام اور مستقبل میں کشیدگی سے بچاؤ کیلئے ایک وسیع علاقائی فریم ورک بھی شامل ہے، جبکہ ایران کی جانب سے مستقل جنگ بندی کیلئے سیکیورٹی ضمانتوں کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
دیکھیں

