زاہد احمد نے ڈیٹنگ کی بجائے شادی کو ترجیح دی

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 07 اپریل 2026

پاکستانی اداکار زاہد احمد نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ براہِ راست شادی کو ترجیح دی اور ڈیٹنگ میں وقت ضائع نہیں کیا۔

 

زاہد احمد تھیٹر، ریڈیو، ٹیلی ویژن اور فلم میں اپنی ورسٹائل اداکاری کے لیے جانے جاتے ہیں اور فی الحال خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں، وہ دو بچوں کے والد بھی ہیں۔

 

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوتے ہوئے انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی پر بات کی۔ 

 

انہوں نے بتایا کہ وہ اور ان کی اہلیہ ایک ہی ادارے میں کام کرتے تھے، اور پہلی ملاقات میں ہی فیصلہ کر لیا کہ وہ اپنی زندگی انہی کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں۔

 

اداکار نے کہا کہ انہوں نے کبھی صرف ڈیٹنگ پر توجہ نہیں دی بلکہ ابتدا سے ہی سنجیدہ رشتہ یعنی شادی کا ارادہ رکھا۔ 

 

اُس وقت ان کی عمر 27 سال تھی، ایک مستحکم ملازمت تھی اور وہ زندگی میں سنجیدگی سے آگے بڑھنا چاہتے تھے۔

 

زاہد احمد نے مزید کہا کہ زیادہ تعلقات میں پڑنے سے پارٹنرز کے لیے احترام کم ہو جاتا ہے کیونکہ رشتے بدلنا معمول بن جاتا ہے، اسی لیے انہوں نے شادی کا راستہ اختیار کیا، جو بہترین فیصلہ ثابت ہوا۔

 

انہوں نے اپنی اہلیہ کی تعلیم، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خودمختار شخصیت کو بھی خوب سراہا۔