دنیا - 07 اپریل 2026
جنگ سے متاثرہ طلبہ این ای بی امتحان میں شرکت کر سکیں گے: پی ایم ڈی سی
تازہ ترین - 07 اپریل 2026
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے اعلان کیا ہے کہ جنگ سے متاثرہ پاکستانی طلبہ 16 مئی 2026 کو راولپنڈی میں ہونے والے این ای بی امتحان میں شرکت کر سکیں گے۔
آن لائن رجسٹریشن 9 اپریل سے شروع ہو رہی ہے اور آخری تاریخ 24 اپریل مقرر ہے۔
امتحان کمپیوٹر بیسڈ ہوگا اور ملٹی پل چوائس سوالات پر مشتمل ہوگا۔
بیرون ملک میڈیکل و ڈینٹل طلبہ جو دو سال مکمل کر چکے ہیں، بشمول ایران میں زیر تعلیم طلبہ، این ای بی امتحان دینے کے اہل ہوں گے۔
امتحان پاس کرنا پاکستان میں کالجز میں مائیگریشن کے لیے لازمی شرط ہے۔
پی ایم ڈی سی نے طلبہ و والدین کو محتاط رہنے، سکیورٹی خدشات اور تعلیمی مستقبل کو مدنظر رکھنے کی ہدایت دی ہے۔
مکمل شیڈول، نصاب اور سینٹرز کی تفصیل پی ایم ڈی سی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
دیکھیں

