دنیا - 07 اپریل 2026
احسن خان نے ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا
انٹرٹینمنٹ - 07 اپریل 2026
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور میزبان احسن خان نے بتایا کہ وہ ڈپریشن کے شکار رہے اور اس سے نمٹنے کے طریقے بھی بیان کیے۔
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں انہوں نے اپنی ذاتی تجربات اور ذہنی صحت کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈرامہ سیریل اڈاری میں کام کرنے کے بعد وہ ڈپریشن کا شکار ہوئے۔
احسن خان نے قرآنِ پاک میں ذہنی سکون کے لیے رہنمائی کی اہمیت پر زور دیا، خاص طور پر سورۃ الضحیٰ کا حوالہ دیا، جو امید اور حوصلے کا پیغام دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ انسان کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑتے، حتیٰ کہ مشکل اور تنہائی کے وقت میں بھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوسروں کی مدد کرنا بھی ذہنی سکون کا ذریعہ ہے، کیونکہ کسی کے لیے اچھا کرنے سے خود بھی بہتری محسوس ہوتی ہے۔
احسن خان کے مطابق قرآنِ کریم نہ صرف ڈپریشن جیسے مسائل کو تسلیم کرتا ہے بلکہ ان کا حل بھی فراہم کرتا ہے، اور سورۃ الضحیٰ کی تلاوت انسان کے لیے سکون اور امید کا باعث بن سکتی ہے۔
دیکھیں

