دنیا - 07 اپریل 2026
فیصل قریشی کا تمغہ امتیاز نہ ملنے پر طنزیہ ردعمل
انٹرٹینمنٹ - 07 اپریل 2026
پاکستان کے مایہ ناز اداکار فیصل قریشی نے تمغہ امتیاز نہ ملنے پر اپنی ناراضگی کا طنزیہ انداز میں اظہار کیا۔
حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں میزبان نے اداکار سے سوال کیا کہ کیا انہیں عنقریب ستارہ امتیاز ملنے والا ہے، جس پر فیصل قریشی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ میں سوچ رہا ہوں کہ شاپنگ سپر سٹور میں جا کر کھڑا ہوجاؤں اور کہوں مجھے ستارہ نہیں مل رہا۔
اداکار نے بتایا کہ ان کا نام دو بار واپس بھیجا جا چکا ہے اور وہ انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے 33 سال مکمل کر چکے ہیں۔
سنجیدہ سوال پر کہ ایسی کیا کمی رہ گئی تھی جس کے باعث ایوارڈ کے لیے نام نہیں آیا، فیصل قریشی نے دوبارہ طنز کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کیلشیئم کی کمی رہ گئی ہے اس لیے ایوارڈ نہیں دے رہے۔
فیصل قریشی نے مزید کہا کہ انہیں لوگوں نے بتایا ہے کہ تمغہ امتیاز کے لیے ای میلز کی جا رہی ہیں، اور وہ سیاسی نہیں بلکہ حب وطن انسان ہیں۔
تاہم، جب بھی کبھی تمغہ امتیاز کے لیے ان کا نام آئے گا، وہ اسے ضرور قبول کریں گے۔
دیکھیں

