کے الیکٹرک نے سابقہ 7 سالہ ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹس کے لیے 58 ارب 95 کروڑ روپے مانگ لیے

news-banner

کاروبار - 07 اپریل 2026

کے الیکٹرک نے 2017ء سے 2023ء تک کی مدت کے لیے نیپرا میں بھاری ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرائی ہے، جس میں ایکسچینج ریٹ، ورکنگ کیپیٹل اور سرمایہ کاری سے متعلق ایڈجسٹمنٹ شامل ہیں۔

 

اینڈ آف ٹرم ایڈجسٹمنٹ کے تحت کے الیکٹرک نے 43 ارب 62 کروڑ روپے اور ٹیکس و دیگر پاس تھرو اخراجات کے لیے 15 ارب 32 کروڑ روپے کی مزید درخواست کی ہے۔

 

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت 22 اپریل 2026ء کو ہوگی، اور عوام و اسٹیک ہولڈرز سے آراء بھی طلب کر لی گئی ہیں۔