تازہ ترین - 07 اپریل 2026
آرٹیمس II: خلابازوں کا نیا ریکارڈ، ٹرمپ کا ٹیلیفونک رابطہ
تازہ ترین - 07 اپریل 2026
ناسا کے آرٹیمس II مشن کے چار رکنی عملے نے اورائن خلائی جہاز کے ذریعے چاند کا کامیاب چکر مکمل کر کے تاریخ رقم کر دی۔
ناسا کے مطابق آرٹیمس II زمین سے سب سے زیادہ دور جانے والا پہلا انسانی خلائی مشن بن گیا ہے۔
چاند کے عقبی حصے سے گزرتے ہوئے مشن کا رابطہ 40 منٹ کے لیے منقطع ہوا، جو پہلے سے متوقع تھا، بعد میں رابطہ بحال ہو گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلانوردوں سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور انہیں کامیابی پر مبارک باد دی۔
انہوں نے اوول آفس میں ملاقات اور آٹوگراف لینے کی دعوت بھی دی۔
ٹرمپ نے اپنے پہلے دور میں خلائی فورس قائم کی تھی۔
مشن کے دوران خلاباز چاند کی سطح سے قریب ترین مقام پر تقریباً 4,067 میل کے فاصلے تک پہنچے اور چاند کے ایسے حصوں کا مشاہدہ کیا جو زمین سے کبھی نہیں دیکھے گئے، خاص طور پر چاند کا پچھلا حصہ۔
زمین سے سب سے دوری پر عملہ 252,000 میل سے زائد دور گیا، اور اس طرح اپالو 13 کا ریکارڈ توڑ دیا، جو سب سے زیادہ زمین سے دوری کا ریکارڈ رکھتا تھا۔
خلانورد بدھ کو فلوریڈا کے کیپ کیناورل میں کینیڈی اسپیس سینٹر سے روانہ ہوئے، تقریباً 25 گھنٹے زمین کے گرد چکر لگایا، پھر جمعرات کی شام زمین کے مدار سے نکل کر چاند کے اثرِ کشش کے دائرے میں داخل ہوئے۔
توقع ہے کہ یہ عملہ جمعہ کی شام بحرالکاہل میں لینڈنگ کے ذریعے زمین پر واپس آئے گا۔
دیکھیں

