تازہ ترین - 08 اپریل 2026
پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہا جا رہا ہے۔وزیرِ اطلاعات
پاکستان - 08 اپریل 2026
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حالیہ سیز فائر کا اعلان اور اس پر فوری عملدرآمد ایک بڑی کامیابی ہے، عالمی سطح پر پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہا جا رہا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزارتِ خارجہ اس تمام عمل میں بھرپور طور پر متحرک رہی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا ہے کہ وہ وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل کے ساتھ رابطے میں رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج دنیا کی مارکیٹوں میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے جو سفارتی پیش رفت کا نتیجہ ہے۔
وفاقی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ عوام کو آئندہ پیش رفت سے مسلسل آگاہ رکھا جائے گا، خطے میں پٹرولیم کی قلت تھی، ہم نے سپلائی چین کو بہتر طریقے سے منیج کیا۔
اُنہوں نے آج کا دن ’معرکۂ حق‘ کی طرح پاکستانی قوم کیلئے فخر کا دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ 48 گھنٹے اور آنے والے دن انتہائی اہم ہیں اور پاکستان کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بہت بڑی جنگ تھی جس سے پورا خطہ بچ گیا ہے، دیرپا امن کیلئے بہت کام کرنے کی ضرورت ہے، اس وقت اولین ترجیح امن کا قیام ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے مختلف ممالک سے رابطہ کیا، اپنے ہم منصب سے رابطے میں رہے، نائب وزیراعظم بھی مختلف ممالک میں گئے اور کامیابی حاصل کی، بزرگ کہتے تھے پاکستان بین الاقوامی سطح پر کردار ادا کرے گا، وہ وقت آگیا ہے۔
دیکھیں

