امن مذاکرات ، حکام کے نام سامنے آ گئے،وزیراعظم ، ایرانی صدر رابطہ ، جمعہ کو یو م تشکر

news-banner

تازہ ترین - 08 اپریل 2026

 اسلام آباد  امن  مذاکرات میں شرکت کرنے والے   ایرانی و امریکی حکام کے نام سامنے آ گئے ہیں،ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر  باقرقالیباف اسلام آباد آئیں گے۔

 

ایرانی سپیکر ایران کے مذاکراتی  وفد کی سربراہی کریں گے۔

 

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی پاکستان آ ئیں گے۔

 

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس امریکہ کے وفد کی سربراہی کریں گے۔

 

دریں اثناءوزیراعظم  شہباز شریف اور ایرانی صدر  مسعود پزشکیان کے درمیان 45منٹ تک   ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

 

دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت میں خطے کی صورتحال ،جنگ بندی پر تبادلہ خیال  کیا گیااورامریکہ ایران مذاکرات کے اگلے مرحلے کا جائزہ لیا گیا۔

 

ایرانی صدرنے اسلام آباد امن مذاکرات میں شرکت کی تصدیق کی۔

 

 علاوہ ازیں  وفاقی کابینہ  نےجمعہ کو یو م تشکر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

کابینہ نے عوام سےایران امریکا مذاکرات  کی کامیابی کیلئے خصوصی دعائیں کرنے کی اپیل کی ہے۔

 

وفاقی کابینہ نے فیلڈ مارشل  کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا،ارکان نے جنرل عاصم منیر کے لئے ڈیسک بجائے۔

 

انہوں نے جنگ بندی کرانے پر وزیراعظم کو مبارکباد دی ۔