تازہ ترین - 08 اپریل 2026
حادثے میں بیٹے کے محفوظ رہنے کا دن سالگرہ جیسا محسوس ہوتا ہے، روسی اہلیہ پون کلیان
انٹرٹینمنٹ - 08 اپریل 2026
جنوبی بھارت کے نائب وزیراعلیٰ اور ساؤتھ فلم انڈسٹری کے اسٹار اداکار پون کلیان کی روسی نژاد اہلیہ انالیزا نیوا نے بتایا کہ سنگاپور میں ایک سال قبل لگنے والی آگ میں ان کے بیٹے مارک شنکر پوانووچ بال بال بچ گئے۔
انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے بڑے بیٹے اکیرا نندن کی 22ویں سالگرہ کی مبارکباد کے بعد لکھا کہ مارک کی حفاظت کے دن ان کے لیے ایک سالگرہ جیسا محسوس ہوتا ہے۔
حادثے میں ایک بچہ ہلاک ہوا تھا اور مارک کے پھیپھڑے متاثر ہوئے تھے۔
انالیزا نیوا نے ان تعمیراتی مزدوروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فائر فائٹرز کے پہنچنے سے قبل 15 بچوں کی جان بچائی۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ 8 اپریل 2025 کو سنگاپور کے ریور ویلی روڈ پر پیش آیا تھا۔
پون کلیان کے چار بچے ہیں: دو سابقہ اہلیہ رینو ڈیسائی سے (اکیرا نندن اور آدیا) اور دو انالیزا سے (پولینا انجنا پاوانووا اور مارک)۔
دیکھیں

