جیا علی نے ہمایوں سعید کے ساتھ کام سے گریز کی وضاحت کر دی

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 08 اپریل 2026

پاکستانی اداکارہ و ماڈل جیا علی نے حالیہ گفتگو میں کہا کہ وہ معروف اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتیں۔

 

نجی ٹی وی کے پنجابی پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران جیا علی نے وضاحت دی کہ وہ ہمایوں سعید کو کامیاب اداکار، پروڈیوسر اور اچھا انسان سمجھتی ہیں، لیکن ذاتی طور پر ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے خود کو پُرسکون محسوس نہیں کرتیں، اسی لیے کسی پروجیکٹ میں ان کے ساتھ حصہ نہیں لینا چاہتیں۔

 

اداکارہ نے مزید کہا کہ عمر کے حوالے سے انہیں کسی قسم کا عدم تحفظ نہیں ہے اور کردار کی نوعیت ان کے لیے زیادہ اہم ہے۔