تازہ ترین - 08 اپریل 2026
پاکستان نے 1.43 ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں قبل از وقت مکمل کر دی
کاروبار - 08 اپریل 2026
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستان نے 1.43 ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں 7 اپریل 2026 کو مکمل کر لی ہیں۔
اس رقم میں ایک ارب 30 کروڑ ڈالر اصل رقم جبکہ 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سود کی مد میں ادا کیے گئے۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ یہ ادائیگیاں آج واجب الادا تھیں، مگر پاکستان نے انہیں ایک دن قبل ہی ادا کر دیا، جس سے ملک کی مالی ساکھ مستحکم ہوئی۔
دیکھیں

