تازہ ترین - 09 اپریل 2026
جنگ بندی پاکستان کی اہم سفارتی کامیابی ہے۔ششی تھرور
تازہ ترین - 09 اپریل 2026
بھارت کے معروف سیاستدان اور سابق سفارتکار ششی تھرور نے امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے اسے اہم سفارتی کامیابی قرار دیا ہے۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ عالمی سطح پر بدلتی صورتحال میں پاکستان ایک مؤثر کردار ادا کر رہا ہے جبکہ بھارت سفارتی میدان میں پیچھے رہتا دکھائی دے رہا ہے۔
انڈیا ٹو ڈے کو دیے گئے انٹرویو میں ششی تھرور نے کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان میں پاکستان کو ایران جنگ کے خاتمے میں کردار دینے کا ذکر حیران کن ہے اور یہ بھارت کے لیے ایک اسٹریٹجک ناکامی کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خود کو عالمی سطح پر ایک استحکام فراہم کرنے والے ملک کے طور پر پیش کر رہا ہے جبکہ بھارت اپنی سفارتی حیثیت کھو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں اس وقت سنجیدہ عالمی معاملات کے بجائے غیر اہم موضوعات پر توجہ دی جا رہی ہے، جو کہ ایک تشویشناک رجحان ہے۔ ششی تھرور کے مطابق بدلتی عالمی صورتحال میں خاموش رہنا دانشمندی نہیں بلکہ اندھی وفاداری کے مترادف ہے، اور اب وقت آ گیا ہے کہ بھارت اپنی خارجہ پالیسی پر سنجیدگی سے نظرثانی کرے۔
دیکھیں

