پنجاب پولیس پاکستان ایپ کا افتتاح

news-banner

پاکستان - 09 اپریل 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوامی سہولت کے لیے ’پنجاب پولیس پاکستان ایپ‘ کا افتتاح کر دیا، جس کے ذریعے شہری اب گھر بیٹھے اپنی قیمتی دستاویزات کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرا سکیں گے۔ 

 

اس ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر اہم کاغذات کی گمشدگی کا اندراج آسانی سے کیا جا سکے گا، جس کے بعد شہریوں کو پولیس اسٹیشن یا خدمت مرکز جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ 

 

مزید دریافت کریں حکام کے مطابق، ایپ پر رپورٹ درج کروانے کے بعد گمشدگی سے متعلق ایف آئی آر بھی شہریوں کو گھر پر ہی موصول ہو جائے گی، جس سے وقت اور وسائل دونوں کی بچت ممکن ہوگی۔ 

 

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس اقدام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کا عزم ہے۔ 

 

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کو جدت کی راہ پر گامزن کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس ایپ کے ذریعے عوام کو نمایاں آسانی میسر آئے گی