پاکستان - 09 اپریل 2026
جنگ بندی کے بعد بھی لبنان میں ’قتل عام‘ جاری ہے، عباس عراقچی
دنیا - 09 اپریل 2026
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے لبنان میں جاری اسرائیلی حملوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا جنگ بندی کے اعلان کے بعد بھی جاری ’قتلِ عام‘ کو دیکھ رہی ہے۔
ایک بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ عالمی برادری نہ صرف لبنان کی موجودہ صورتحال کا مشاہدہ کر رہی ہے بلکہ یہ بھی دیکھ رہی ہے کہ آیا امریکا اپنے وعدوں اور اعلانات پر قائم رہتا ہے یا نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے بعد ایسے حملے اس کی سنجیدگی پر سوالیہ نشان ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز کے جنگ بندی سے متعلق بیان کو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان طے شدہ جنگ بندی کی شرائط واضح اور دو ٹوک ہیں۔
دیکھیں

