وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیرکی ملاقات

news-banner

پاکستان - 09 اپریل 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی ہے۔

 

 ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوئی اور جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستان کے مضبوط سفارتی کردار کی تعریف کی گئی۔ 

 

دوران ملاقات اسلام آباد میں کل ہونے والے اعلیٰ سطح کے مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، مذاکرات کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ 

 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، سٹیفوٹکوف اور کرشنرر ہمارے خصوصی مہمان ہوں گے، تمام غیر ملکی مہمانوں کو ہر لحاظ سے فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کا جامع پلان مرتب کیا ہے۔

 

 امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے پاکستان کے مخلصانہ کردار کو سراہا۔