دنیا - 09 اپریل 2026
لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں روبوٹک سرجری کا آغاز
تازہ ترین - 09 اپریل 2026
لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں روبوٹک سرجری کا آغاز کر دیا گیا، جس سے خیبر پختونخوا کے مریضوں کو جدید علاج کیلئے دیگر شہروں یا بیرونِ ملک جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
روبوٹک سرجری ایک جدید طریقہ علاج ہے جس میں ڈاکٹرز سرجری کرتے ہیں، لیکن انہیں ایک جدید روبوٹک سسٹم کی مدد حاصل ہوتی ہے، اس سسٹم کے ذریعے انتہائی باریک آلات اور ہائی ڈیفینیشن کیمرے استعمال کیے جاتے ہیں جو جسم کے اندرونی حصوں کو واضح طور پر دکھاتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اس جدید ٹیکنالوجی کے لیے ڈاکٹرز کو خصوصی تربیت بھی دی گئی ہے، روبوٹک سرجری کے ذریعے پیچیدہ آپریشنز زیادہ درست انداز میں اور کم وقت میں کیے جا سکتے ہیں، جبکہ انسانی ہاتھ سے ہونے والی معمولی غلطیوں کے امکانات بھی کم ہو جاتے ہیں۔
روبوٹک سرجری کے فوائد میں کم زخم، کم خون کا ضیاع، انفیکشن کے کم امکانات اور تیز ریکوری شامل ہیں، جو مریضوں کی صحت یابی کو تیز اور محفوظ بناتے ہیں۔
دیکھیں

