دنیا - 09 اپریل 2026
اسلام آباد میں سخت سکیورٹی انتظامات، ریڈ زون کا کنٹرول فوج کے حوالے
پاکستان - 09 اپریل 2026
ضلعی انتظامیہ اسلا م آباد نے ریڈ زون کی حدود پھیلا کر زیرو پوائنٹ سے لیکر فیصل مسجد تک کے علاقے کو اس میں شامل کر لیا ہے۔
ریڈ زون میں پارلیمنٹ ہاوس، ایوان صدر، پرائم منسٹر ہاوس کے علاوہ ڈپلومیٹک انکلیو بھی واقع ہے جہاں مختلف ملکوں کے سفارت خانے موجود ہیں۔
وزارت داخلہ کے ایک اہلکار کے مطابق ریڈ زون کا سکیورٹی کنٹرول فوج کے پاس ہوگا جبکہ رینجرز اور پولیس کے اہلکار بھی وہاں پر تعینات ہوں گے۔
سکیورٹی کے نقطہ نظر سے ریڈ زون میں صرف سرکاری گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہے جبکہ ریڈ زون میں واقع وفاقی وزارتوں میں کام کرنے والے افراد کو کہا گیا ہے کہ وہ اس عرصے کے دوران اپنے گھروں سے ہی ڈیوٹی کریں۔
جڑواں شہروں میں تعطیل کی وجہ سے سکول اور کالجز بند ہیں جبکہ سپریم کورٹ، وفاقی آئینی عدالت، اسلام آباد ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹس میں مقدمات کی سماعت نہیں ہو گی۔
اسلام آباد کے لیے خصوصی ٹریفک پلان بھی ترتیب دے دیا گیا ہے جس کے مطابق شہر میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائی وے اور سرینگر ہائی وے کو اس وقت کچھ دیر کے لیے بند کر دیا جائے گا جب غیر ملکی وفود ایئر پورٹ سے ہوٹل کی طرف جائیں گے۔
اس مذاکراتی عمل کی کوریج کے لیے انٹرنیشنل میڈیا نمائندے بھی پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایکسٹرنل ونگ کے مطابق مختلف ممالک سے پچاس سے زیادہ صحافیوں نے ویزے کے لیے درخواستیں دی ہیں۔
مذاکراتی عمل کی کوریج کے حوالے سے کنونشن سینٹر یا پاک چائنہ سینٹر میں انتظامات کیے جانے کا امکان ہے۔
دیکھیں

