اسلام آباد دنیا کی توجہ کا مرکز، امریکا اور ایران مذاکرات آج شروع ہوں گے

news-banner

دنیا - 10 اپریل 2026

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد اسلام آباد دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جہاں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات آج شروع ہوں گے اور کل تک جاری رہیں گے۔

 

ایران اور امریکا کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات کا آغاز آج ہوگا جبکہ اہم مرحلہ ہفتے کو طے ہے۔

 

 امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، مذاکرات کار اسٹیو وٹکوف اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر پاکستان پہنچیں گے۔

 

ایران کی نمائندگی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کریں گے۔

 

 اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکرات کے مقام کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

 

ادھر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ امریکی وفد خصوصی مہمان ہوگا۔

 

 وائٹ ہاؤس کے مطابق حساس نوعیت کی بات چیت بند کمروں میں ہوگی اور معاہدہ امریکا کے مفاد کے مطابق کیا جائے گا۔

 

عالمی رہنماؤں نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطے کیے اور پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔

 

 قطر، بحرین، لبنان، آسٹریا، جرمنی اور اٹلی کے رہنماؤں نے جنگ بندی اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنے پر پاکستان کو مبارکباد دی۔