تازہ ترین - 10 اپریل 2026
چینی صدر سے تائیوان کی اپوزیشن رہنما کی ملاقات کی
دنیا - 10 اپریل 2026
عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پھنگ سے بیجنگ میں تائیوان کی اپوزیشن رہنما چینگ لی وُن نے ملاقات کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملاقات میں چینی صدر نے کہا کہ دنیا میں صدیوں میں نہ دیکھے گئے بڑے تغیرات رونما ہو رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ چینی قوم کی تجدید کا رجحان تبدیل نہیں ہو گا۔
صدر شی جن پھنگ نے یہ بھی کہا کہ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف رہنے والے لوگ چینی ہیں اور سب امن کے خواہاں ہیں۔
تائیوان کی اپوزیشن رہنما چینگ لی وُن نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں مل کر ایک جدید چینی معاشرہ تعمیر کرنا چاہیے۔
دیکھیں

