تازہ ترین - 10 اپریل 2026
چینی صدر کی تائیوان کی اپوزیشن رہنما سے ملاقات
دنیا - 10 اپریل 2026
عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ سے بیجنگ میں تائیوان کی اپوزیشن رہنما چینگ لی وُن نے ملاقات کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملاقات میں چینی صدر نے کہا کہ دنیا میں صدیوں میں نہ دیکھے گئے بڑے تغیرات رونما ہو رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ چینی قوم کی تجدید کا رجحان تبدیل نہیں ہو گا۔
صدر شی جن پنگ نے یہ بھی کہا کہ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف رہنے والے لوگ چینی ہیں اور سب امن کے خواہاں ہیں۔
تائیوان کی اپوزیشن رہنما چینگ لی وُن نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں مل کر ایک جدید چینی معاشرہ تعمیر کرنا چاہیے۔
دیکھیں

