راولپنڈی، بازار 3 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

news-banner

پاکستان - 10 اپریل 2026

بین الاقوامی مہمانوں کی آمد اور سیکیورٹی خدشات کے باعث راولپنڈی کے تمام بازاروں اور مارکیٹوں کو جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے لیے مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاجروں کو انتظامیہ کی ہدایات پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی گئی۔

 

 مرکزی انجمن تاجران راجہ بازار صدر کے صدر ملک شاہد غفور پراچہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ حکومتی ہدایات اور ضلعی انتظامیہ کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ 

 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایس پی راول ٹاؤن اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی ایمان ظفر سمیت دیگر حکام کی ہدایات کے تحت یہ اقدام اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ 

 

تاجروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی دکانیں بند رکھیں اور انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں تاکہ کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی یا مشکلات سے بچا جا سکے۔

 

 اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر اس فیصلے میں کوئی تبدیلی ہوئی تو تاجروں کو بروقت آگاہ کر دیا جائے گا۔