وزیر خزانہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات ، معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق

news-banner

پاکستان - 11 اپریل 2026

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی ہم منصب محمد بن عبداللہ سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ 

 

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان کو ان کے دورۂ پاکستان کے اختتام پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رخصت کیا۔

 

 اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات اور معاشی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

 

 سینیٹر محمد اورنگزیب نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ وہ آئندہ ورلڈ بینک و آئی ایم ایف بہاری اجلاس کے موقع پر واشنگٹن میں محمد بن عبداللہ الجدعان سے دوبارہ ملاقات کریں گے، جو دونوں برادر ممالک کے قریبی اور دیرینہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔