جے ڈی وینس اسلام آباد پہنچ گئے، مشرقِ وسطیٰ کی فضا ئی حدود استعمال نہیں کی ، طویل راستہ اختیار کیا

news-banner

تازہ ترین - 11 اپریل 2026

ایران سے جنگ بندی مذاکرات کے لیے امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس  ہفتے کواسلام آباد پہنچے۔ 

 

اسلام آباد کے نور خان ایئر بیس پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا استقبال آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور دیگر حکام نے کیا۔

 

 پاکستان پہنچنے کے لیے امریکی نائب صدر کے طیارے نے مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کی فضا کو نظر انداز کر کے طویل راستہ اختیار کیا، میری لینڈ سے روانگی کے بعد طیارے نے پیرس میں ڈھائی گھنٹے اسٹاپ اوور کیا۔

 

 پرواز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 3 بجے پیرس سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی، امریکی نائب صدر کے طیارے نے طویل افغان فضائی حدود استعمال نہیں کی۔

 

 طیارہ جارجیا، آذربائیجان، ترکمانستان، تاجکستان کے راستے پاکستان پہنچا، جو چترال کے قریب سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔

 

 نائب امریکی صدر کے خصوصی طیارے نے 10 بج کر 33 منٹ پر نور خان ایئر بیس پر لینڈ کیا۔ 

 

 پاکستان میں ایران امریکا مذاکرات کے لیے آنے والے امریکی وفد میں جے ڈی وینس کے علاوہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی ہوں گے۔