امریکا اور ایران جنگ بندی بہت کمزور ہے،چین

news-banner

تازہ ترین - 14 اپریل 2026

چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی بہت کمزور ہے۔ 

 

عرب میڈیا کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ ایسے کسی بھی اقدام کی سختی سے مخالفت کرے جس سے جنگ بندی کمزور ہو اور تنازع بڑھنے کا خدشہ ہو۔

 

 میڈیا رپورٹ کے مطابق وانگ یی نے کہا دنیا کی ترجیح یہ ہونی چاہئے کہ انتہائی مشکل سے حاصل کی گئی حالیہ جنگ بندی قائم رہے۔

 

چین تنازعات کے حل میں پاکستان کے عظیم کردار کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس عظیم کردار میں بھرپور تعاون کے لیے تیار ہے۔