آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آوٹ لُک رپورٹ 2026 جاری

news-banner

کاروبار - 14 اپریل 2026

واشنگٹن: رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ جنگ نے عالمی معاشی ترقی کو متاثر کر دیا، عالمی ترقی کی رفتار 0.2 فیصد کمی سے 3.4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

 

 آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بھی معاشی شرح نمو سست، مہنگائی بڑھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، رواں مالی سال معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ 

 

رپورٹ کے مطابق حکومت نے اس سال معاشی ترقی کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کر رکھا ہے، پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی 7.2 فیصد ہونے کا امکان، اگلے مالی سال مہنگائی مزید بڑھ کر 8.4 فیصد تک جانے کا خدشہ ہے۔

 

 آئی ایم ایف کے مطابق گزشتہ مالی سال مہنگائی کی شرح 4.5 فیصد ریکارڈ کی گئی، پاکستان میں اس سال بے روزگاری 7.1 فیصد سے کم ہوکر 6.9 فیصد رہے گی۔

 

 رپورٹ کے مطابق اگلے مالی سال بے روزگاری مزید کم ہوکر 6.5 فیصد پر آسکتی ہے، رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 0.4 فیصد ہو سکتا ہے، اگلے سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 0.9 فیصد تک جا سکتا ہے۔ 

 

آئی ایم ایف نے جنگ سے عالمی انرجی سپلائی اور مارکیٹس متاثر، نئی ترجیحات کے تعین پر زور دیا اور کہا مشرق وسطیٰ تنازع کی مدت اور شدت مستقبل کی آوٹ لک کا تعین کرے گی۔