دنیا - 14 اپریل 2026
برطانوی پارلیمنٹ، ایران امریکا مذاکرات پر پاکستان کے کردار کا اعتراف
تازہ ترین - 14 اپریل 2026
برطانوی پارلیمنٹ کے اجلاس میں لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن محمد افضل خان نے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے بات کی اور ایوان کو آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ ہفتے امریکا ، ایران کے درمیان جنگ بندی، مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا، ایسے وقت میں، وزیراعظم سے پوچھتا ہوں کہ برطانوی حکومت پاکستان کی کس طرح سے ساتھ دے رہی ہے؟
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کی میزبانی کی جس پر وزیراعظم شہباز شریف، وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم بتائیں کہ اتحادی ہونے کے ناطے برطانیہ نے امن کیلیے کیے جانے والے اقدامات پر پاکستان کا کتنا ساتھ دیا۔
اس پر برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ایوان میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری وزیراعظم شہباز شریف سے آخری بار تین روز قبل بات ہوئی تھی، کوئی شک نہیں مذاکرات اور امن کے حوالے سے پاکستان نے بہت اہم کردار ادا کیا جس پر اُن کے شکر گزار ہیں۔
کیئر اسٹارمر نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے امن مذاکرات کے حوالے سے برطانیہ کا تعاون مانگا تھا اور ہم اس عمل میں اُن کے ساتھ ہیں۔
دیکھیں

