ٹرمپ نے بطور یسوع مسیح، اپنی اے آئی تصویر ڈیلیٹ کردی

news-banner

دنیا - 14 اپریل 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا ٹرتھ سوشل پر اپنی اے آئی جنریٹڈ تصویر جس میں انہوں نے خود کو یسوع مسیح کے طور پر پیش کیا شدید تنقید کے بعد ڈيلیٹ کردی ہے۔

 

 برطانوی نشریاتی ادارے کی رپوٹ کے مطابق اس تصویر کے پوسٹ کیے جانے کے بعد امریکی صدر پر مسیحی رہنماؤں کی طرف سے توہین مذہب کے الزامات سامنے آئے۔

 

 صدر ٹرمپ نے یہ تصویر کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو پر تنقیدی بیان کے ساتھ جاری کی تھی۔ ٹرمپ کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پیج پر تقریباً بارہ گھنٹے تک رہی، جس کے بعد اسے ڈیلیٹ کردیا گیا۔