پاکستان - 14 اپریل 2026
پاکستان کی ایران امریکا مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش
تازہ ترین - 14 اپریل 2026
پاکستان نے ایران امریکا مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیش کش کر دی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان نے سیز فائر کی مدت ختم ہونے سے پہلے مذاکرات اسلام آباد میں منعقد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
ایک اور خبر ایجنسی کا کہنا ہےکہ اسلام آباد مذاکرات کے بعد بھی پاکستان تہران اور واشنگٹن کے درمیان پیغامات کا تبادلہ کر رہا ہے۔
دوسری جانب امریکی ٹی وی سی این این کے مطابق امریکا اور ایران کے مذاکرات اب بھی جاری ہیں۔
ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے امریکی نشریاتی ادارے نے بتایا کہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے پیش رفت ہو رہی ہے۔
وائٹ ہاؤس نے امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے مرحلے پر واضح مؤقف دینے سے گریز کیا ہے۔
اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور مذاکراتی ٹیم نے امریکی مؤقف اور ریڈ لائنز کو پہلے ہی واضح کر دیا ہے۔
کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکی بحری ناکہ بندی کے بعد ایران پر دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ناکہ بندی کے باعث تہران کی جانب سے معاہدے کی خواہش مزید بڑھ سکتی ہے۔
دیکھیں

