دنیا - 14 اپریل 2026
وزیرِ اعظم کا خطے کے اہم ممالک کا دورہ ری شیڈول
تازہ ترین - 14 اپریل 2026
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطے کے اہم ممالک کا دورہ ری شیڈول کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم پہلے سعودی عرب پھر قطر اور آخر میں ترکیہ جائیں گے جہاں وہ دوست ممالک سے سفارتی معاملات پر مشاورت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے اس دوران آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور امریکا ایران مذاکرات کے اگلے دور پر بھی مشاورت متوقع ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کل سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، اس دوران اہم دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔
ایران امریکا تنازع طے کرانے کیلئے کوششیں جاری ہیں، شہباز شریف، اولین ترجیح جنگ بندی ہے، چین ذرائع کے مطابق اس موقع پر علاقائی و عالمی صورتحال اور اسلام آباد مذاکرات پر بھی مشاورت ہوگی۔
علاوہ ازیں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی غور ہوگا
دیکھیں

