کھیل - 14 اپریل 2026
امریکی ناکہ بندی خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔چین
دنیا - 14 اپریل 2026
امریکی ناکہ بندی پر چین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے فوجی تعیناتی میں اضافہ کشیدگی کو مزید بڑھا دے گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مخصوص ناکہ بندی جیسے اقدامات نازک صورتِ حال کو مزید خراب کرسکتے ہیں، یہ اقدام جنگ بندی کمزور کرے گا۔
یہ بھی پڑھیے کیا آبنائے ہرمز میں امریکی ناکہ بندی بین الاقوامی قوانین کے تحت جائز ہے؟ امریکا کی آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا کیا مطلب ہے؟ چینی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ اقدام آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے تحفظ کو بھی خطرے میں ڈالے گا، صرف مکمل جنگ بندی ہی حالات کو بہتر بنا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتِ حال اس وقت نازک موڑ پر ہے، چین مشرق وسطیٰ میں امن واستحکام کی بحالی کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔
چین نے ایران کو ہتھیار فراہم کرنے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو ہتھیار فراہم کرنے سے متعلق خبریں من گھڑت ہیں۔
دیکھیں

