پاکستان - 14 اپریل 2026
مزاربانی پر پی ایس ایل میں شرکت پر 2 سال کی پابندی
کھیل - 14 اپریل 2026
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ چھوڑنے پر زمبابوے کے کھلاڑی بلیسنگ مزاربانی پر پی ایس ایل میں شرکت پر 2 سال کی پابندی عائد کردی۔
پی سی بی کا اس معاملے پر کہنا ہے کہ بلیسنگ مزاربانی نے پاکستان سپر لیگ کے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ واضح رہے کہ بلیسنگ مزاربانی نے پی ایس ایل سے معاہدہ کرنے کے بعد آئی پی ایل میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ پیشہ ورانہ کرکٹ اعتماد اور معاہدوں کی یقین دہانی پر قائم ہے، فرنچائز لیگوں میں پیشہ ورانہ طرزِ عمل کا تقاضا ہے کہ شرکاء شفافیت اور تسلسل کے ساتھ کام کریں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ پابندی پی ایس ایل کے پیشہ ورانہ ماحول کے تحفظ کے لیے ایک ضروری قدم ہے، یہ بات اہم ہے کہ معاہدوں کا احترام کیا جائے اور تمام کھلاڑیوں اور ایجنٹس کا طرزِ عمل ٹورنامنٹ کے وقار کے مطابق ہو۔
دیکھیں

