دنیا - 14 اپریل 2026
غیر ملکی پابندیوں کیخلاف چین کے جوابی اقدامات
دنیا - 14 اپریل 2026
چین نے اپنی خود مختاری، سلامتی اور معاشی مفادات کے تحفظ کے لیے نئے قوانین جاری کر دیئے۔
چین کے وزیرِ اعظم لی چیانگ نے نئے قوانین پر مبنی حکم نامے پر دستخط کر دیئے جس کے مطابق کسی بھی ملک نے بین الاقوامی حدود سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چین یا اس کے شہریوں اور اداروں کے خلاف اقدامات کیے تو چینی حکومت کو اس کے خلاف جوابی کارروائی کا اختیار حاصل ہو گا۔
چین نے امریکا کی ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر پابندیوں کی مخالفت کردی غیر ملکی میڈیا کے مطابق 20 شقوں پر مشتمل یہ نئے قواعد فوری طور پر نافذ العمل ہو گئے ہیں۔
ان قواعد کے تحت چین کے خلاف اقدامات میں شریک غیر ملکی افراد اور اداروں کے ناموں پر مشتمل ایک فہرست بھی تیار کی جائے گی۔
دیکھیں

