ایران جنگ ختم ہونے کے قریب ہے۔ ٹرمپ

news-banner

تازہ ترین - 15 اپریل 2026

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جنگ ’ختم ہونے کے قریب  ہے۔ یہ بات انھوں نے صحافی ماریا بارٹیرومو کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں کہی ہے، جو امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز پر نشر کیا جائے گا۔

 

انٹرویو کا جو حصہ فاکس نیوز کے ایکس ہینڈل سے جاری کیا گیا ہے اس میں ماریا بارٹیرومو امریکی صدر سے سوال کرتی ہیں کہ کیا یہ جنگ ختم ہو چکی ہے؟ جواب میں ٹرمپ کہتے ہیں کہ اُن کے خیال میں یہ جنگ ’ختم ہونے کے قریب‘ ہے۔

 

 ڈونلڈ ٹرمپ نے وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’اگر میں نے ابھی اپنا داؤ کھیل دیا‘ تو ایران کو اپنے ملک کی تعمیر نو میں 20 سال لگیں گے، اور ’ابھی ہمارا کام ختم نہیں ہوا۔

 

 انٹرویو کے ابھی تک دستیاب حصے میں تو ٹرمپ یہ وضاحت نہیں کرتے کہ ’ابھی اپنا داؤ کھیلنے‘ سے ان کی کیا مراد ہے، تاہم اس سے پہلے وہ ایران کے پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنانے اور ایران کو ’پتھر کے دور میں‘ واپس دھکیلنے کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔

 

 فاکس نیوز کو انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے، میرا خیال ہے وہ (ایران) بہت شدت سے کسی معاہدے تک پہنچنے کے خواہشمند ہیں۔‘ صدر ٹرمپ مزید کہتے ہیں کہ اگر وہ ایران پر حملہ نہ کرتے تو ایران جوہری ہتھیار بنا چکا ہوتا۔