تباہ ہونیوالے امریکی طیارے کی ویڈیو پوسٹ کرنے والا صحافی گرفتار

news-banner

دنیا - 15 اپریل 2026

کویت میں امریکا کے تباہ ہونے والے لڑاکا طیارے کی ویڈیو پوسٹ کرنے والے صحافی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

 

 امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق کویتی صحافی احمد شہاب نے 6 ہفتے پہلے کویت سٹی میں امریکی فورس کے تباہ ہوئے لڑاکا طیارے کی ویڈیو پوسٹ کی تھی۔

 

 امریکا کا جدید ترین لڑاکا طیارہ ایف 35 گر کر تباہ، ویڈیو سامنے آ گئی کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ نے کہا ہے کہ صحافی پر جھوٹی خبر پھیلانے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں۔

 

 بیان میں کہا گیا کہ یہ الزامات مبہم اور وسیع نوعیت کے ہیں جنہیں آزادانہ کام کرنے والے صحافیوں کو خاموش کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔