پاکستان - 17 اپریل 2026
بغیر پرمٹ حج ادا کرنے کیخلاف سخت سزاؤں ،جرمانوں کا اعلان
تازہ ترین - 15 اپریل 2026
سعودی وزارت داخلہ نے حج پرمٹ کے بغیر حج ادا کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف سخت سزاؤں اور جرمانوں کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حج کے دوران قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ایسے تمام اقامہ ہولڈرز اور غیر ملکی شہری جو غیر قانونی طور پر مکہ مکرمہ میں داخل ہوں گے، وہاں قیام کریں گے یا ایام حج کے دوران پکڑے جائیں گے، ان پر 20 ہزار ریال سے ایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ ان افراد کو ملک بدر کرنے کے ساتھ ساتھ 10 سال کے لیے سعودی عرب میں داخلے پر پابندی بھی ہوگی۔
وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حج کی سکیورٹی اور امن و سلامتی کے پیش نظر یہ اقدامات ناگزیر ہیں اور حج انتظامات کے دوران حجاج کرام کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ مقامی سعودی شہریوں کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر کسی کو سہولت فراہم کرنے سے باز رہیں، بصورت دیگر ان کے خلاف بھی بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دیکھیں

