تازہ ترین - 15 اپریل 2026
اقوامِ متحدہ سیکرٹری جنرل کی مذاکرات کے انعقاد پر پاکستان کے کردار کی تعریف
تازہ ترین - 15 اپریل 2026
نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس نے ٹیلی فون کر کے اسلام آباد میں ہونے والے امریکا ایران مذاکرات کے انعقاد پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اسحاق ڈار سے ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ کیا اور خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے امریکا اور ایران جنگ بندی کے لیے اسلام آباد میں مذاکرات کے انعقاد پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور پاکستان کی سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔
انتونیو گوترس کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے بحران کا کوئی فوجی حل نہیں، سنجیدہ مذاکرات کو دوبارہ شروع ہونا چاہیے، بین الاقوامی بحری آمد و رفت کے حقوق اور آزادیوں کا احترام ہونا چاہیے۔
اس موقع پر وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے بھی خطے میں امن و استحکام کے لیے مکالمے اور سفارت کاری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دیکھیں

